کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد کے بجائے محمد رضوان کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
آسٹریلیا میں ایک تقریب کے دوران شاہد آفریدی نے محمد رضوان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان اپنے کھیل پر ہر وقت فوکس کرتے ہیں، کون کیا کر رہا ہے؟ محمد رضوان کو کسی سے کوئی غرض نہیں، محمد رضوان کی اپنے کھیل پر توجہ مجھے بہت پسند ہے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں چاہتا تھا کہ رضوان ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بنے لیکن غلطی سے شاہین کپتان بن گیا، شاہد آفریدی کی بات سن کر ان کے داماد شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان سمیت تقریب میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔