تیسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

Published On 22 September,2024 10:55 pm

شارجہ: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ نے تیسرے ون ڈے میں افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے 170 رنز کا ہدف 33 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم 69 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، ٹرسٹن اسٹبس اور ٹونی ڈی زورزی نے 26،26 زنز بنائے۔

واضح رہے کہ افغانستان نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔