قومی کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Published On 03 October,2024 09:00 am

پشاور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب پشاور میں ہوگی۔

محمد حارث کی بارات کی تقریب پشاور میں ہوئی، بارات کی تقریب میں دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، قومی کرکٹر کی ولیمہ کی تقریب آج ہو گی۔

محمد حارث کے بھائی محمد انس نے کہا ہے کہ حارث کی شادی فیملی میں ہوئی ہے، ہم حارث کی خوشحال زندگی کے لیے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 6 ستمبر کو محمد حارث نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی خوشخبری سنائی تھی اور ساتھ ہی اپنی کچھ تصویریں بھی شیئر کی تھیں۔