ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: افتتاحی میچ میں بنگلادیش نے سکاٹ لینڈ کو ہرا دیا

Published On 03 October,2024 06:56 pm

شارجہ: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلا دیش نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے ہرادیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بناسکی، سکاٹ لینڈ کی سارہ بریس 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان کیتھرین بریس اور ایلسا لسٹر 11، 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکی، بنگلادیش کی طرف سے رتو مونی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔