کابل: (ویب ڈیسک) افغان کرکٹر راشد خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
راشد خان کی شادی کی تقریب 3 اکتوبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی جس میں ساتھی کرکٹرز اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
افغان کرکٹر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں اور انہیں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ راشد خان کی شادی پشتون روایات کے مطابق ہوئی ہے۔
افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دولہا کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔