دبئی: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اب جو بھی ہو گا برابری کی بنیاد پر ہوگا یہ میرا وعدہ ہے۔
دبئی میں انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات چل رہے ہیں کوشش کریں گے کہ جو پاکستان کے لئے بہترین ہو وہ حاصل کیا جائے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اب جو بھی فارمولا بنے گا وہ مستقبل کے لیے مثال بنے گا، صرف چیمپئنز ٹرافی پر یہ بات محدود نہیں اب۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ انڈر 19 کھلاڑیوں پر بھی اتنی ہی توجہ دیں گے جتنی انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر ہے۔