چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کے سرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں: محسن نقوی

Published On 02 December,2024 10:08 am

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کے سرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی اور پی سی بی حکام کی ٹیم دبئی سے وطن واپس پہنچ گئی، پی سی بی چیئرمین نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر کئی ملا قاتیں کیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بورڈ اپنے موقف پر قائم ہے، جواب کا انتظار ہے، پاکستان نے اپنی شرائط آئی سی سی کو پیش کیں، بورڈ کو آئی سی سی اور انڈین کرکٹ بورڈ کے جواب کا انتظار ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، اگر سرنڈر کرنا ہوتا تو آئی سی سی اور انڈیا وقت نہ مانگتے، دبئی میں تعطیلات کی وجہ سے جواب آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔