تعصبانہ جملے: سکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ کی شکایت کر دی

Published On 10 June,2025 07:02 am

ہرارے: (دنیا نیوز) سکندر رضا نے میچ کے دوران تعصب پر مبنی جملے کسنے پر حریف ٹیم کے کوچ کے خلاف ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن میں شکایت درج کرادی۔

واضح رہے کہ ہرارے سپورٹس کلب میں یکم جون کو ہونے والے ایک لوکل ایونٹ کے میچ کے دوران رینبو کرکٹ کلب کے کوچ بلیسنگ مفووا نے سکندر رضا پر نسلی طعنے کسے تھے۔

سکندر رضا نے ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی کو شکایتی خط میں لکھا کہ دوران میچ جب وہ پٹھوں کے کھچاؤ کی وجہ سے میدان سے باہر جا رہے تھے تو بلیسنگ مفووا ان پر چلائے۔

ٹی 20 ٹیم کے کپتان نے مزید بتایا کہ میں نے بلیسنگ مفووا سے احترام سے بات کرنے کی درخواست کی لیکن وہ اس کے باوجود گالیاں دیتے رہے۔

انہوں نے لکھا کہ سب سے زیادہ تکلیف اس وقت ہوئی جب مفووا نے کہا وہ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس زمبابوے کا پاسپورٹ ہے، یہ ان کی سرزمین ہے، پاکستان نہیں۔

یاد رہے کہ سکندر رضا زمبابوے کی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کا حصہ بلکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔