کیرون پولارڈ نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

Published On 26 June,2025 12:35 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

گزشتہ روز امریکا میں جاری میجر لیگ (ایم ایل سی) کے دوران ایم آئی نیویارک کی نمائندگی کر کے ویسٹ انڈین بیٹر کیرون پولارڈ نے 700 ٹی 20 میچز کھیلنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔

جارح مزاج ویسٹ انڈین بیٹر 700 ٹی 20 مقابلے کھیلنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

انہوں نے ایم آئی نیویارک کی نمائندگی کرتے ہوئے سان فرانسسکو الیون کے خلاف 37 سالہ کیرون پولارڈ نے 16 گیندوں پر 34 رنز ناٹ آؤٹ بنانے کے علاوہ 2 وکٹیں بھی اڑائیں۔

پولارڈ اپنے 700 ویں ٹی 20 میچ کو یادگار نہیں بنا سکے کیونکہ ان کی ٹیم کو 246 رنز کے تعاقب میں 47 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔