برج ٹاؤن: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں 159 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔
میچ کے تیسرے روز 301 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 141 رنز پر ڈھیر ہو گئی، آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر جوش ہیزل وڈ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 43 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 310 رنز بنائے تھے جس میں ٹریوس ہیڈ 61، بیو ویبسٹر 63 اور ایلکس کیری 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر جوزف نے 5 وکٹیں لیں اور میچ میں مجموعی طور پر 9 شکار کیے مگر ٹیم کی ناقص فیلڈنگ نے ان کی محنت ضائع کر دی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ، جسٹن گریوز اور شمر جوزف نے کچھ مزاحمت کی لیکن ٹیم ہدف کے قریب نہ پہنچ سکی، آسٹریلیا کی جانب سے سپنر نیتھن لائن نے آخری 2 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 180 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 190 رنز بنائے تھے تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 3 جولائی سے سینٹ جارج میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 12 جولائی سے شیڈول ہے۔