ٹی 20 سیریز: بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف سکواڈ کا اعلان کردیا

Published On 17 July,2025 04:46 pm

ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے والے سکواڈ کو برقرار رکھا ہے ۔

بنگلا دیش کے سکواڈ میں کپتان لٹن داس، تنزید حسن، پرویز حسین، نعیم شیخ ، توحید ہردوئی، جاکر علی، شمیم حسین ، مہدی حسن ، ریشاد حسین ، نسیم احمد، تسکین احمد، مستفیض الرحمان ، تنظیم حسن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 1پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 20جولائی کو کھیلا جائے گا۔