بینکاک: (ویب ڈیسک) سنگاپور میں آئی سی سی سالانہ کانفرنس کا آغاز ہوگیا، ابتدائی سیشن میں آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کا انتخاب کیا گیا ہے۔
انتخابی عمل میں 40 ایسوسی ایٹ ممبران اور 5 ریجنل نمائندگان نے حصہ لیا، فرانس کے گورومرتھی پلانی، ہانگ کانگ سے انوراگ بھٹنگر اور کینیڈا سے گردیپ کلائر سی ای سی کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ان اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کر رہے ہیں جبکہ 19 اور 20 جولائی کو شیڈول بورڈ سربراہان میٹنگ میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی شرکت بھی متوقع ہے۔
مختلف اجلاسوں میں لاس ایجنلس اولمپکس کے لیے ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا طریقہ کار واضح ہو گا، ٹو ٹیئر ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہو گا جبکہ اجلاس میں ون ڈے سپر لیگ کی بحالی پر بھی گفتگو متوقع ہے۔