لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان کے لیگ سپنر اسامہ میر سے انگلینڈ کی وورسسٹرشائر کاؤنٹی نے معاہدہ کرلیا۔
29 سالہ لیگ سپنر اسامہ میر سے کاؤنٹی نے تین سالہ ٹی ٹوئنٹی معاہدہ کیا ہے، اسامہ میر پاکستان کی جانب سے تمام فارمیٹ کی کرکٹ کھیل چکے ہیں جبکہ وہ مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں حصہ لے چکے ہیں جن میں آسٹریلین بگ بیش لیگ، پاکستان سپر لیگ اور دی ہنڈرڈ شامل ہیں۔
— Worcestershire CCC (@WorcsCCC) July 28, 2025
ورسسٹرشائر کاؤنٹی انتظامیہ کے مطابق اسامہ میر 2026 سیزن میں اوور سیز پلیئر کے طور پر کھیلیں گے جبکہ 2027 سے ہوم پلیئر کے طور پر شمار کیے جائیں گے۔
ورسسٹرشائر کاؤنٹی انتظامیہ کے مطابق آخری دو سیزن 2027 اور 2028 میں وہ رہائشی قوانین کے مطابق لوکل پلیئر کی حیثیت سے کھیلیں گے۔، سی ای او کاؤنٹی ایشلے جائلز نے کہا ہم اسامہ میر کو خوش آمدید کہنے کیلئے پرجوش ہیں۔