بھارتی بیٹرز کی ذمہ دارانہ بلے بازی، انگلینڈ کیساتھ چوتھا ٹیسٹ ڈرا

Published On 27 July,2025 11:25 pm

مانچسٹر: (دنیا نیوز) انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا مانچسٹر ٹیسٹ ڈرا ہو گیا۔

میچ کے آخری روز بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 425 رنز بنانے میں کامیاب رہی، بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں 3 بیٹرز نے سنچریاں سکور کیں، رویندرا جڈیجا نے 107، کپتان شُبھمن گل نے 103 اور واشنگٹن سندر نے 101 رنز بنائے جبکہ کے ایل راہول نے 90 رنز سکور کیے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 2، بین سٹوکس اور جوفرا آرچر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، میچ میں بھارت نے پہلی اننگز میں 358 رنز بنائے تھے جبکہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 669 رنز سکور کیے تھے۔

واضح رہے کہ 5 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 31 جولائی سے اوول میں شروع ہو گا۔