لاڈر ہل: (دنیا نیوز) پاکستان سے پہلے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان شائی ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان شامل ہیں، صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث اور حسن نواز بھی ٹیم کا حصہ ہیں، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، حارث رؤف اور سفیان مقیم پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں کھلائے گئے سکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئیں ہیں، سلیکٹرز نے الزاری جوزف، ایون لوئس، برینڈن کنگ اور شیمرون ہیٹمائر کو پاکستان کے خلاف سیریز سے ڈراپ کردیا اور ان کی جگہ سکواڈ میں شمار جوزف، کیاسی کارٹی، ایلیک ایتھاناز اور جانسن چارلس کو شامل کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے سکواڈ میں شائے ہوپ (کپتان)، جیول اینڈریو، ایلیک ایتھانز، جیدیا بلیڈز،کیاسی کارٹی، جونسن چارلس، روسٹن چیز اور میتھیو فورڈ، جیسن ہولڈر، شمار جوزف، عقیل حسین، گوداکیش موتی، شریفین ردرفورڈ اور روماریو شیفرڈ شامل ہیں۔