لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر فخر زمان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب جاری ہے جس کے بعد ان کی ٹیم میں واپسی کا امکان روشن ہے۔
ذرائع کے مطابق ان کی انجری خطرناک نوعیت کی نہیں اور وہ ری ہیب مکمل کر کے چند روز میں مکمل فٹنس حاصل کر سکتے ہیں، دوسری جانب سلیکشن کمیٹی ارکان کی ٹرائی نیشن سیریز کے ممکنہ سکواڈ پر ابتدائی مشاورت ہو چکی ہے۔
سلیکٹرز فخر زمان کی دستیابی کے لیے پرامید ہیں، کپتان سلمان علی آغا کی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے باضابطہ میٹنگ ہونا ابھی باقی ہے، اس کے بعد ٹرائی نیشن سیریز اور ایشیا کپ کے سکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی، اعلان منگل یا بدھ کو متوقع ہے، نوجوان فاسٹ باؤلر سلمان مرزا کی شمولیت یقینی ہو گی۔