کیرنز: (دنیا نیوز) آسٹریلیا نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی۔
آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کی جانب سے ملنے والے 173 رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، گلین میکسویل 62 رنز کیساتھ ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ مچل مارش نے 54 ، ٹریوس ہیڈ نے 19 ، ٹم ڈیوڈ نے 17 اور کیمرون گرین نے 9رنز بنائے۔
قبل ازیں آسٹریلیا کے شہر کیرنز میں ہونیوالے ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا نے 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز دو ایک سے اپنے نام کی، پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقا 53 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔