ٹیم میرٹ پر بن رہی، پرفارمرز کو موقع ملنا خوش آئند ہے: عبدالرزاق

Published On 18 August,2025 11:16 am

کراچی: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ ٹیم کی سوچ کافی مثبت لگ رہی ہے، ہر کوئی پاکستان کے لیے کھیل رہا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا ہے کہ تین چار ماہ سے ٹیمیں میرٹ پر بن رہی ہیں، پرفارمرز کو موقع مل رہا ہے جو خوش آئند ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سلیکٹرز نے اچھی ٹیم کا انتخاب کیا، یو اے ای میں یہ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، ناصرف سہ فریقی ٹورنامنٹ بلکہ ایشیاء کپ بھی پاکستان ٹیم اپنے نام کرے گی۔