جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان: شیڈول جاری، 17 سال بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل میچز کی واپسی

Published On 06 September,2025 03:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف آل فارمیٹ سیریز کے میچز کے شیڈول کردیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو پنڈی اور بقیہ دو میچز 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

فیصل آباد 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا جہاں جنوبی افریقہ سے تین ون ڈے میچز کی سیریز 4 تا 8 نومبر تک کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان 12 اکتوبر سے جنوبی افریقہ کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔

اس بارے میں چیف آپریٹنگ افیسر پی سی بی سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل کی واپسی تاریخی لمحہ ہے، دونوں ملکوں کے درمیان یہ سیریز معیاری کرکٹ لائے گی۔