دبئی: (دنیا نیوز) ایشیا کپ میچز کے ٹکٹ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور ابو ظبی کے زید کرکٹ سٹیڈیم کے ٹکٹ آفس سے بھی ملنا شروع ہو گئے۔
سٹیڈیمز کے ٹکٹ آفس دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، ابو ظبی میں ٹکٹ آفس زید کرکٹ سٹیڈیم کے پی تھری پارکنگ ایریا میں قائم ہے جبکہ دبئی میں سپورٹس سٹی کینال پارکنگ، دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر ٹکٹ آفس بنایا گیا ہے۔
آن لائن خریداری کے خواہش مند شائقین کے لیے پلاٹینیم لسٹ پر تین مختلف پیکجز اب بھی دستیاب ہیں جن کی قیمت 475 درہم سے شروع ہوتی ہے، انفرادی میچز کے ٹکٹ اور 7 میچز پر مشتمل خصوصی پیکج بھی آن لائن دستیاب ہیں۔