راولپنڈی: (ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق کہتے ہیں کہ کیچز ڈراپ کرنا کرکٹ کا حصّہ ہے، راولپنڈی کی پچ، لاہور کی پچ سے زیادہ مختلف نہیں، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ سلو ہے۔
راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے کہا کہ کیچز ڈراپ کرنا کرکٹ کا حصّہ ہے۔خراب پیچ سے گزرا لیکن نیٹس میں محنت کی ہے، میچ جیتنے کے باوجود ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑی خامیوں پر بات کرتے ہیں، خراب پرفارمینس کے دوران شان مسعود اور بابراعظم سے کرکٹ پر بات کی، دونوں سینئر کھلاڑیوں نے گیپ کے دوران کافی ٹپس دیں، جب بھی موقع ملتا ہے سینئرز سے کرکٹ پر بات ہوتی ہے۔
عبداللہ شفیق نے کہا کہ ٹاس کے معاملے میں دونوں ٹیسٹ میچوں میں خوش قسمت رہے، جتنی بیٹنگ کی جائے اتنا پچ کا اندازہ ہوتاہے۔ اسپن پچز بیٹرز کے لیے چیلنجنگ ہیں۔