پاک جنوبی افریقہ ٹیموں کا راولپنڈی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن

Published On 19 October,2025 01:24 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن ہوا۔

پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پچ کا جائزہ لیا۔

یاد رہے کہ دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کا دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے وننگ سکواڈ کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے، شائقین کرکٹ کیلئے مختلف انکلوژرز کا داخلہ فری ہوگا۔

ہیڈ کوچ قومی ٹیم اظہر محمود نے کہا کہ پچ کو دیکھ کر فائنل الیون کا فیصلہ کریں گے، ہو سکتا ہے دوسرے ٹیسٹ میں 3 سپنر کھلائیں، پہلے ٹیسٹ میچ میں ہمارے تمام 7 بلے بازوں نے پرفارمنس دکھائی، ساؤتھ افریقہ کے بہترین باؤلر کے خلاف کھیلنے کی پوری تیاری کی ہے۔

جنوبی افریقی کپتان ایڈم مارکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں یہاں بھرپور ٹریننگ کی ہے، ہم نے پچ کا معائنہ کیا ہے، ان کنڈیشنر میں کھیلنا ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے، سیریز میں کم بیک کرتے ہوئے سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے، امید ہے شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔