شہر قائد میں بچوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ جاری

Last Updated On 03 September,2018 06:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فرید کالونی سے لاپتہ ہونے والے 2 سگے بہن بھائیوں کو پولیس تاحال تلاش نہ کرسکی، بچوں کے اہلخانہ اپنے طور پر بھی بچوں کی تلاش میں سرکردہ ہیں۔

شہر قائد میں بچوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ تھم نہ سکا، اورنگی ٹاؤن سے 2 سگے بھائی بہن عبدالرحمن اور شمیم جبکہ لائنز ایریا سے 7 سالہ بشرا لاپتہ ہوگئے۔ اورنگی ٹاؤن فرید کالونی سے گزشتہ روز مدرسے کے لیے جانے والے 2 سگے بہن بھائی نہ مدرسے پہنچے اور نہ واپس گھر آئے۔ لاپتہ ہونے والے دونوں بھائی بہن کے چچا اصل دین کا موقف ہے کہ بچوں کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ تھانہ مومن آباد میں کردی ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں اس طرح کے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہوچکے ہیں تاہم واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کوئی موثر اقدامات نہیں کیے جاتے۔