فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ڈاکو راج، ڈیڑھ گھنٹے میں ڈکیتی کی 6 وارداتیں ہوئیں مگر پولیس کہیں نظر نہ آئی، بینک کے باہر سے ڈاکوؤں نے شہری سے 24 لاکھ روپے لوٹ لیے۔
فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار عروج پر ہے، ڈیڑھ گھنٹہ میں مختلف شاہراہوں سے 6 شہری قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ ڈی گراونڈ میں مسلح ڈاکوؤں نے بینک کے باہر شہری سے 24 لاکھ روپے لوٹ لیے، ڈاکوؤں نے شہری پر سیدھے فائر بھی کیے لیکن خوش قسمتی سے وہ بچ گیا۔ شہر میں پولیس اور ڈولفن فورس کی کارکردگی صفر ہے جبکہ جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری خوف کا شکار ہیں۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے نجی بینک کے باہر ڈیوٹی پر معمور 2 سیکیورٹی گارڈز کو غفلت کا مظاہرہ کرنے پر حراست میں لے لیا ہے۔