کراچی میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک

Last Updated On 03 September,2018 06:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ناظم آباد پاپوش میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا، ایک زخمی ہوا جبکہ 2 فرار ہوگئے۔

کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، ملزمان دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد پاپوش میں بروقت ایکشن پر پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کے مطابق 4 ڈاکو گھر میں ڈکیتی کی واردات کررہے تھے جس کی اطلاع ون فائیو پر ملی۔ پولیس موقعہ پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ملزمان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔