کشمور: (دنیا نیوز) تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بہن بھائی ڈوب کر جاں بحق، جگر کے ٹکڑوں کو بچانے کی کوشش میں ماں نے بھی اپنی جان دے دی۔
افسوسناک واقعہ بڈانی کے نواحی گاؤں جمال دین چاچڑ میں پیش آیا، جہاں 6 سالہ نسیمہ، 7 سالہ فراز، 5 سالہ امیر اور 4 سالہ ثریا تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ جگر کے ٹکڑوں کو ڈوبتا دیکھ کر ماں نے بھی پانی میں چھلانگ لگا دی اور اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی۔ چاروں بچوں اور ان کی والدہ کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں، المناک حادثے کے باعث علاقے کی فضا سوگوار ہے۔