منڈی بہائوالدین (روزنامہ دنیا)نواحی گائوں ڈھوک مراد کی پانچویں جماعت کی طالبہ 13 سالہ سمن اعجازکی زبردستی 35 سالہ ذہنی معذور شخص شبیر سے جائیداد کی خاطر شادی کر دی گئی۔
میڈیا کی نشاندہی پر ڈی پی او ناصر سیال نے نوٹس لے لیا، ولیمہ کی تقریب پر پولیس نے چھاپہ مار کر ذہنی معذور دولہا اور اس کی کمسن بیوی کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔ تھانہ صدرکے علاقہ ڈھوک مرادکی 13سالہ سمن اعجاز گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک کی طالبہ ہے۔
پولیس تھانہ صدر نے ولیمہ کی تقریب پر دولہا کے گائوں کوٹ بلوچ میں چھاپہ مارا اور دولہا، دلہن اور دولہا کے والد کو حراست میں لے لیا، ذہنی معذور شخص رشتہ میں کمسن دلہن کا ماموں زاد لگتا اور جائیداد کا اکلوتا وارث بتایا جاتا ہے۔