اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایف آئی اے اہلکاروں نے جعلی ویزوں پر دوحا جانے والے دو مسافروں کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شیراز مرزا اور نوروز خان نامی مسافر نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے قطر جانا چاہتے تھے۔ دونوں ملزمان کے پاس افریقا کا جعلی ویزہ تھا۔ ایف آئی اے نے نجی ایئر لائن کے عملے کو بھی مشکوک قرار دے دیا ہے۔ ملزمان کو مزید تحقیقات کیلئے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا ہے۔