کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے. پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملا.
سریاب روڈ پر واقع عوامی پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص نظام الدین شدید زخمی ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی کو فوری طور پر سول منتقل کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔
بتایا گیا ہے کہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم فائرنگ کی فوری وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔