خیر پور: (دنیا نیوز) خیرپور میں ایف ایس سی کی طالبہ سے 7 ماہ تک اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، تین درندے ویڈیو بناکر لڑکی کو بلیک میل کرتے رہے، ڈرا دھمکا کر 7 لاکھ روپے بٹور لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک اور حوا کی بیٹی کے ساتھ درندگی کا واقعہ سامنے آیا ہے، خیرپور میں ایف ایس سی کی طالبہ کے ساتھ درندوں کا مکروہ فعل کیا گیا، تین ملزم لڑکی سے 7 ماہ تک مبینہ زیادتی کرتے رہے۔
سفاک ملزم فہد ظہیر وغیرہ زیادتی کی ویڈیو بنا کر طالبہ کو مسلسل بلیک میل بھی کرتے رہے،ملزموں نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کرمتاثرہ طالبہ سے سات لاکھ روپے بھی اینٹھ لئے، جس کے لئے وہ گھر سے چوری کرنے پر مجبور ہوئی۔
متاثرہ طالبہ کے انکشاف کے بعد پولیس حکام نے ملزموں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا، ایس ایس پی خیرپور کا کہنا ہےکہ ایف آئی آرکے بعد متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرایا جائے گا،،ملزم بچ نہیں سکتے۔