کشمور: ایف بی آر کی سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.66 کروڑ روپے کا سامان برآمد

Published On 20 April,2021 04:18 pm

کشمور: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سکھر نے سمگلنگ کے خلاف کارروائی کر کے کشمورمیں چیکنگ کے دوران 3 ٹرالر زسے 7کروڑ 66 لاکھ روپے کا سامان برآمد کر لیا۔

ڈائریکٹر کسٹم آئی اینڈ آئی ایف بی آرصادق اللہ خان کے مطابق کوئٹہ سے سمگلنگ کے سامان کی اطلاع پر رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی گئی۔ کشمور کے مقام پر دوران خصوصی چیکنگ کے دوران تین ٹرالر زسے 7کروڑ 66 لاکھ روپے کا اسمگل شدہ سامان بر آمد کیا گیا۔

انہوں نے بتایاکہ کنٹینر سے 4کروڑ روپے کا سمگل شدہ کپڑا،1 کروڑ 70 لاکھ رروپے کے ٹائر،30 لاکھ روپے کا مضر صحت دودھ بر آمد کیا گیا۔ سمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرالرز، کنٹینر اور سمگل سامان کو تحویل میں لے کر کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
 

Advertisement