گوجرانوالا: (دنیا نیوز) دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کے مقدمات میں ملوث خطرناک ملزم عاطف عرف عاطی مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا۔ ملزم کو ہنگری سے پاکستان لایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 4 سال قبل ہنگری میں گرفتار ہونے والے پاکستان کا سب سے بڑے اشتہاری ملزم عاطف لاہوریا کو پنجاب پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔
آج تھانہ علی پور چٹمہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، دہشتگردی,قتل۔اقدام قتل اور بھتہ خوری کے مقدمات میں ملوث خطرناک ملزم عاطف عرف عاطی مارا گیا ہے، ملزم کو پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے لے جا رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علی پور کے علاقہ میں ملزم کے ساتھیوں نے پولیس وین ہر حملہ کر دیا۔ ملزم عاطف ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں دہشتگردی، قتل اور بھتہ خوری سمیت متعدد مقدمات میں ملوث تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: درجنوں افراد کا قاتل عاطف لاہوریا ہنگری سے گرفتار، پنجاب پولیس کے حوالے
یاد رہے کہ گزشتہ روز سی پی او گوجرانوالہ سرفراز احمد فلکی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عاطف لاہوریا کا تعلق گوجرانوالہ کے علاقہ علی پور چٹھہ سے ہے، ملزم کے خلاف قتل، ڈکیتی اور بھتہ خوری کے 13کے مقدمات ہیں، ملزم پولیس مقابلوں اور پولیس افسران پر حملوں میں ملوث تھا۔
سی پی او کے مطابق ملزم کا شمار پنجاب کے سب سے بڑے بھتہ خور گروپ میں ہوتا تھا، ملزم نے بھتہ نہ دینے پر علی پور چٹھہ میں کئی تاجروں کو قتل کروایا، ملزم 24 اکتوبر 2017 کو ہنگری سے گرفتار ہوا، ملزم کو واپس لانے کے لیے گوجرانوالہ پولیس 4 سال تک ہنگری سپریم کورٹ اور یورپی یونین انسانی حقوق کے ساتھ مقدمات لڑتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات لاہوری کو ہنگری سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب پولیس کے حوالے کیا گیا، ملزم قتل کے بعد 6 سال تک ہنگری، بوسینیا، مقدونیہ اور آسٹریا کے بارڈر کے قریب چھپتا رہا، پولیس نے ملزم عاطف لاہوریا کو بوسنیا اور ہنگری کے بارڈر سے گرفتار کیا تھا۔