سیالکوٹ:(روزنامہ دنیا) سیالکوٹ پولیس نے کرایہ نامہ تیار کرکے گھر پر قبضہ کرنے کے الزام میں4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ کچہری میں مبشر منیر نے شکایت کی کہ ملزمان کرایہ نامہ تیار کر کے گھر پر قبضہ کرنے کا خلاف قانون اقدام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے مبشر منیر کی رپورٹ پر ملزمان عثمان، محمد احتر، حسن علی اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔