لاہور میں زیادتی کے مقدمات کی تعداد میں اضافہ

Published On 28 August,2021 04:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال ہونے والے زیادتی کے مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ رواں سال میں ابتک 369 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔

شہر میں رواں سال ہونے والے زیادتی کے مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ انویسٹی گیشن پولیس میں رواں سال کے اب بھی 113 کیسز زیر تفتیش ہیں۔ انویسٹی گیشن پولیس نے 42 متاثرہ خواتین کے میڈیکل بھی نہ کروائے۔

ناقص تفتیش کی وجہ سے 91 کیسز میں ڈی این اے ہی تاخیر سے کروایا گیا۔ سب سے زیادہ زیادتی کے کیسز صدر ڈویژن میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 97 رہی۔

کینٹ ڈویژن جنسی زیادتی کے کیسز میں دوسرے نمبر پر رہا تعداد 80 رپورٹ ہوئی۔ ماڈل ٹاون ڈویژن میں رواں سال 73 جبکہ سٹی ڈویژن میں 56 مقدمات رپورٹ ہوئے۔
 

Advertisement