کوٹ ادو:(روزنامہ دنیا) کوٹ ادو کے نواحی علاقے میں اوباش نوجوان نے مدرسہ میں 11 سالہ طالبعلم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نواحی چک نمبر 571 ٹی ڈی اے میں قائم نجی دینی مدرسہ میں رات کو اوباش جمشید عرف اچھو جٹ مدرسہ کی دیوار پھلانگ کر طالب علموں کے کمرے میں داخل ہوگیا اور کمرہ میں سوئے طالبعلموں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرتا رہا، بعد ازاں مختیار چانڈیہ کے 11 سالہ بیٹے محمد اشفاق چانڈیہ کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔
طالبعلم کے رونے اور طلبہ کے جاگنے اور شور پر دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیاجبکہ مدرسہ کا چوکیدار سوتا رہا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔