کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی دعا زہرہ کی بازیابی کے لئے محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کو اجازت دے دی جبکہ ظہیر کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اے وی سی سی پولیس دعا زہرہ کو بازیاب کروا کر ظہیر کو گرفتار کرے، انچارج پولیس پارٹی گرفتاریوں کے بعد راہداری ریمانڈ حاصل کرے، ملزم اور مغوی کی کراچی منتقلی کے دوران انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے۔
اس حوالے سے حکم نامے میں واضح طور پر کہا گیا کہ پارٹی افسر اس بات کا خیال رکھے کہ مخالف پارٹی کا کوئی شخص ملزم کے ساتھ سفر نہ کرے، محکمہ داخلہ پنجاب کی اجازت کے بعد دعا زہرہ کو بازیاب کرا کر کراچی منتقل کیا جائے گا۔