کندھ کوٹ: مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص قتل

Published On 17 November,2022 11:18 pm

کندھ کوٹ: ( دنیا نیوز ) صوبہ سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

ضلع کندھ کوٹ کے علاقہ غوثپور میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ نندوانی برادری میں دیرینہ دشمنی پر پیش آیا۔

 

Advertisement