کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے خود کو آرمی میجر ظاہر کرنے والا جعلی آرمی افسر گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم تیمور علی کو دوران چیکنگ کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا، روکے جانے پر ملزم نے اپنا تعارف بطور آرمی میجر کروایا تھا، ملزم نے اپنے زیراستعمال کار پر پاکستان آرمی کی جعلی نمبر پلیٹ بھی لگائی ہوئی تھی۔
پولیس نے ملزم کی کار سے آرمی یونیفارم، جعلی اسٹیمپس اور دستاویزات بھی برآمد کر لیں، گرفتار ملزم کیخلاف ضابطے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، برآمد ہونے والے سامان کے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔