گورنر ہاؤس کراچی کی مسجد میں قرآن پاک مکمل ہونے پر محفل کا اہتمام

Published On 17 April,2023 11:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنرہاؤس کی مسجد میں قرآن پاک مکمل ہونے کی خوشی میں محفل کا اہتمام کیا گیا۔

محفل میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خصوصی شرکت کی، انہوں نے کہا کہ اس مبارک شب میں اللہ تعالیٰ ہماری تمام دعاؤں کوقبول فرمائے،آمین۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اس مبارک تاریخ کو پاکستان معرض وجود میں آیا۔

قرآن پاک مکمل ہونے پر محفل میں مولاناعبدالحبیب عطاری نے شب قدر کے حوالے سے خصوصی بیان کیا اور دعا کرائی، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔