کراچی : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 02 May,2023 01:36 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے عوامی کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزم کی شناخت کامران کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اور اسے طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔