کراچی میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق

Published On 24 May,2023 02:24 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے منگھوپیر زیبو گوٹھ میں فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ جاں بحق افراد میں باپ بیٹا اور زخمیوں میں ایک بیٹا اور ماں شامل ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement