کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا اہم کارندہ گرفتار

Published On 08 June,2023 07:41 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے بڑی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کارندہ گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ابراہیم حیدری کورنگی میں کی جانے والی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کا اہم کارندہ گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کے ذریعے دہشت گردوں سے رابطے میں تھا اور کالعدم تنظیم کے لئے چندہ بھی اکٹھا کر رہا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم نے تفتیش کے دوران تربیت لینے کے لئے افغانستان جانے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

Advertisement