اے این ایف کی کارروائیاں : 46 کلوسے زائد منشیات برآمد،4 ملزمان گرفتار

Published On 14 March,2024 09:06 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے 3 کارروائیوں میں46 کلوسےزائدمنشیات برآمد کرلی جبکہ 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی، فیصل آباد اور کوئٹہ میں کی گئیں، کارروائی کےدوران 20کلو200گرام افیون،21 کلو600گرام چرس برآمد کر لیا گیا، کارروائی میں 460 گرام ہیروئن،4 کلو ویڈ بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔