کراچی: نامعلوم گاڑی نے راہگیر کو ٹکر مار کر ابدی نیند سلا دیا

Published On 14 March,2024 07:27 am

کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے راہگیر کو ٹکر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کھوکھر اپار گراؤنڈ کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے سڑک پر چلتے ہوئے راہگیر کو کچل دیا جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر موت واقع ہو گئی، واقعے کے بعد گاڑی سوار موقع سے فرار ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے شخص کی شناخت نہ ہو سکی، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔