پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ، پنجاب سرفہرست

Published On 20 August,2024 02:55 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) وزارت انسانی حقوق کی جانب سے پاکستان میں سال2021 سے لے کر 2023 تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جاری کردی گئی ۔

 وزارت انسانی حقوق کی رپورٹ  کے مطابق اس مدت میں خواتین سے زیادتی ، تشدد ، قتل کے 13 ہزار 904 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جس میں پنجاب میں خواتین پر تشدد ،زیادتی اور قتل کے 4 ہزار 376 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزارت انسانی حقوق کی رپورٹ کیمطابق پنجاب میں گھریلو تشدد کے 121، زیادتی 999 اور قتل کے 3 ہزار 256 کیس ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں زیادتی کے 59، گھریلو تشدد کے 43 کیس رپورٹ ہوئے ، صوبے میں قتل کے 3 ہزار 906 کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ  سندھ میں گھریلو تشدد کے 219، زیادتی کے266 اور قتل کے 3 ہزار 296 کیس ریکارڈ ہوئے۔

وزارت انسانی حقوق کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان میں زیادتی کے 107، گھریلو تشدد کے 521 اور قتل کے 1 ہزار 21 کیسز ریکارڈ ہوئے۔

وزارت انسانی حقوق کی رپورٹ کیمطابق اسلام آباد میں گھریلو تشدد کے 32، قتل 48 اور زیادتی کے 10 کیس سامنے آئے۔