پتوکی: (دنیا نیوز) پتوکی سے خطرناک ڈکیت گینگ کے 6 کارندے گرفتار کر لئے گئے۔
واقعہ سٹی پھولنگر میں پیش آیا، پولیس نے پکڑے گئے ملزموں کے قبضے سے 70 لاکھ روپے کا مسروقہ سامان بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے پھولنگر اور اس کے گردونواح میں درجن سے زائد ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔