پاکپتن: (دنیا نیوز) موسیٰ مانیکا اور مدعی کے درمیان اقدام قتل کے مقدمہ میں صلح ہو گئی۔
عدالت نے خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی ضمانت منظور کی، ڈیوٹی جج مسعود احمد نے ضمانت منظور کی۔
عدالت کے مطابق مدعی اور ملزم دونوں کے بیان ریکارڈ کر لیے گئے، عدالت نے موسیٰ مانیکا کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ موسیٰ مانیکا نے چند روز پہلے فائرنگ کرکے اپنے ملازم کو زخمی کر دیا تھا۔