اٹک: (دنیا نیوز) اولاد نہ ہونے پر خاتون کو قتل کرنے والے 4 ملزموں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں مقتولہ کی ساس، سسر، خاوند اور ساس کا بھائی شامل ہیں، مقتولہ کی لاش تھانہ سٹی پولیس نے گھر سے برآمد کی۔
قتل کے بعد ملزم گھر کو تالہ لگا کر فرار ہوگئے تھے، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزموں نے جرم کا اعتراف کر لیا، پولیس نے آلہ قتل برآمد کر لیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کو قتل کرنے والے ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔