منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکر پر تشدد کرنیوالے ملزم گرفتار کر لئے گئے۔
38 چک میں ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکر پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے تشدد کرنے والوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ویکسی نیشن مہم میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی، گاؤں کی خواتین نے لیڈی ہیلتھ ورکر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
محکمہ صحت انتظامیہ نے ویکسی نیشن مہم ہر صورت مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پولسی کے مطابق تشدد میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، پولیس اور انتظامیہ نے ہیلتھ ورکرز کو تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔