شہر قائد میں خالی پلاٹ سے نو عمر لڑکے کی 10 دن پرانی لاش برآمد

Published On 26 September,2025 03:16 am

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں خالی پلاٹ سے نوعمر لڑکے کی 10 دن پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب خالی پلاٹ سے نوعمر لڑکے کی لاش ملی جو 8 سے 10 روز پرائی بتائی جاتی ہے، لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے لئے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔

کرائم سین یونٹ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دستیاب شواہد حاصل کر کے لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دی، پولیس کے مطابق ملنے والی لاش 10 سالہ لڑکے کی ہے جس نے شلوار اور قمیض پہنی ہوئی تھی تاہم ایم ایل او کے معائنے کے بعد ہی زیادتی دیگر معاملات کی تصدیق ہو سکے گی۔

فوری طور پر وجہ موت کا بھی تعین نہیں ہوسکا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہو سکے گی، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش تلاش ورثا کے لئے سرد خانے میں رکھوا دی ہے۔